نیر مسعود

اصل نام سید نیر مسعود رضوی جب کہ قلمی نام نیر مسعود تھا۔۱۶ نومبر ۱۹۳۶کو لکھنؤ اترپردیش میں پیدا ہوئے۔اور ۲۴ جولائی ۲۰۱۷ میں وفات پائی ۔ممتاز ترین جدید افسانہ نگار ، قدیم لکھنؤ کے ثقافتی تناظر میں اسرار بھری کہانیاں لکھنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ تنقیدی مضامین اور سوانحی کتابیں بھی تصنیف کیں۔ان کی تصنیفات میں تعبیر غالب،طاؤس ،سیمیا،مرثیہ خوانی کا فن،عطر کافور اور گنجفہ وغیرہ جیسی کتابیں شامل ہیں۔ان کو انڈیا حکومت کی طرف سے ساہتیہ اکادمی ایوارڈ(2001)  اورسرسوتی سمان(2007) ایوارڈز بھی ملے